سابق چیئرمین نیب نے پی اے سی کے فیصلے چیلنج کردیے

351

اسلام آباد : سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے پبلک اکانٹس کمیٹی کے 7 جولائی کے فیصلے چیلنج کر دیئے۔ جسٹس(ر)جاوید اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے،

اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے 7 جولائی کے فیصلے چیلنج کر دیئے ہیں۔ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد ہائی کور ٹ میں درخواست جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 7 جولائی کو مجھے لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش کی، جب کہ آئینی و قانونی طور پر ایسے فیصلے کرنا پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اختیار نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی اپنے اختیار کا غلط استعمال کر رہے ہیں، عدالت کمیٹی کے 7 جولائی کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔