2 ماہ بعد پنجاب اور سندھ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

330

اسلام آباد: سندھ پنجاب اوراسلام آباد سمیت ملک بھر میں  تعلیمی ادارے دو ماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے۔

ملک میں وفاقی اورسرکاری سمیت تعلیمی ادارے گرمیوں کی دوماہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے اورتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

کراچی سمیت سندھ  اورپنجاب کے سرکاری اورنجی اسکولوں میں تدریسی عمل چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ کراچی  میں جاری مون سون کے پیش نظر شہر کے کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔

کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سےکم ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بعض علاقوں میں اسکولوں سے اب تک پانی کی نکاسی نہیں کی گئی جس کے باعث تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔