رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں سیکیورٹی فورسز پر 434حملے، 323جوان شہید ہو718زخمی ہوئے،وزارت داخلہ 

368

وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو بتایاگیاکہ رواں سال کے پہلے  چھ ماہ میں سیکیورٹی فورسز پر 434حملے ہوئے جن میں 323جوان شہید ہو718زخمی ہوئے۔جمعہ کوسینیٹ میں  وزارت داخلہ کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں 

۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز پر 434 حملے ہوئے دہشتگردی کے ان واقعات میں 323 سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے جوان شہید ہوئے ۔سیکورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 718 جوان و افسران زخمی ہوئے

چھ ماہ کے دوران  سیکورٹی فورسز پر سب سے ذیادہ 247 حملے صوبہ  خیبرپختونخوا میں ہوئے، بلوچستان میں 171، سندھ میں 12 واقعات رونما ہوئے،  اسلام آباد میں 03 جبکہ پنجاب میں ایک واقعہ رونما ہوا۔