بارش کے باعث ریلوے آپریشن تاحال بحال نہ ہو سکا، ٹرینیں ملتوی

441

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے اپ اور ڈاﺅن قراقرم دونوں ٹرینوں کو کراچی اور لاہور سے منسوخ کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کودوسری ٹرینوںمیں ایڈ جسٹ کیا جائے گا جبکہ مسافروں کے لئے ٹکٹ ری فنڈ کرنے کی بھی آپشن رکھی گئی ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی کئی ٹرینیں گھنٹوںکا شکار رہیں۔

ملت ایکسپریس 13گھنٹے تاخیر ،پاک بزنس ایکسپریس 11 گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 9 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے ، رحمان بابا ایکسپریس 8 گھنٹے ، سر سیدایکسپریس 7 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 6 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس 6 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے ،ر عوام ایکسپریس 4 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے اورفرید ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکاررہی جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔