ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص اور علاج بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

255

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں قیمتی جانیں بچانے کیلئے  ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ہیپاٹائٹس سے بچاو اور اس کے خلاف آگہی کا  دن منایا  گیا۔ اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی عوام کے ئے آگاہی پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس کی جلد تشخیص کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور ملک سے اس مرض کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں۔

 اس موقع پر اانہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی تمام تر تیب  میں محفوظ خون کی منتقلی، خودکار طور پر غیر فعال سرنجوں کے استعمال اور انفیکشن کنٹرول کے سخت طریقوں کو یقینی بنا کر بیماری کے خطرے کے عوامل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔