فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک

379

فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔:مینلا

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے دو افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 تھی۔ طاقت ور زلزلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیا گیا۔

صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے فیس بک پر کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں افسوسناک اطلاعات کے

باوجود ہم ضرورت مندوں اور اس آفت سے متاثر ہونے والوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زلزلے

سےلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے 

ریاستی سیسمولوجی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریناٹو سولیڈم نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ شدید آفٹر شاکس متوقع ہیں۔

رینٹو نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ابرا اور قریبی صوبوں کے پاس تھا اور یہ ایک بڑا زلزلہ ہے۔