یورپ سے سعودی عرب آنے والے 3 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق

324
monkeypox

 سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے مملکت میں آبلہ بندر(منکی پاکس)کے تین کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ وائرس سے متاثرہ یہ تینوں افراد یورپ سے آئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے 14 جولائی کو بیرون ملک سے مملکت میں لوٹنے والے شخص میں منکی پاکس کے وائرس کا پتا لگانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ مملکت میں اس نئے وائرس کا پہلا کیس تھا۔ وزارت نے تب سب کو یقین دلایا تھاکہ اس کیس کی صحت کے منظورشدہ طریق کار کے مطابق طبی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور اس کے تمام رابطوں کاسراغ لیا گیا ہے۔