سابق چئیرمین نیب کے خلاف ہراسگی الزامات پر کمیشن قائم

589

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خاتون طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات کی انکوائری کے لیے باقاعدہ کمیشن قائم کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن فوری انکوائری شروع کرے گا اور انکوائری کمیشن کا باقاعدہ نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائیٹس آفس میں سیکریٹریٹ بھی قائم کر دیا گیا جبکہ انکوائری کمیشن تین رکنی ہوگا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ربعیہ جویری آغا چئیرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائیٹس ہوں گی جبکہ دیگر دو ممبران میں انیس ہارون ممبر سندھ نیشنل کمیشن ہیومین رائیٹس اور ندیم اشرف ممبر پنجاب نیشنل کمیشن ہوں گے۔

انکوائری کمیشن کے ٹی او آربھی جاری کر دیے گئے ہیں، کمیشن ا پنی معاونت کے لیے کسی کو بھی طلب کر سکے گا، کمیشن فوری انکوائری شروع کرے گا اور اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔