شہباز شریف کا چودھری نثار سے رابطہ، بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس

487

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار سے فون پر رابطہ کیا اور ان کےبھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی چودھری نثار کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا،وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

چودھری نثار نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ چودھری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان عید الاضحیٰ سے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔