وفاقی حکومت کا طیبہ گل معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

235
inquiry commission

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے طیبہ گل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ اور معاملے میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا،  وزیراعظم ہاﺅس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اغوا کر کے 18روز تک وزیراعظم ہاﺅس میں رکھا گیا، طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، وزیراعظم ہاﺅس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات  کاکہنا تھا کہ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف انکوائری کمیشن کی رائے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس کمیشن کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔