ملیر جیل میں تخریب کاری کی اطلاع، رینجرز کا کئی گھنٹے آپریشن

194
Rangers

کراچی: ملیر جیل میں تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری نے طویل آپریشن کیا، تاہم کوئی منوع چیز برآمد نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے بیرکوں میں تلاشی لی۔ اس موقع پر تمام قیدیوں کو بیرکوں سے نکال کر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کی اطلاع پر ملیر جیل کے اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے اور رینجرز اہل کاروں کی معاونت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے جیل میں کسی ممکنہ تخریب کاریکی رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس کی وجہ سے رینجرز کی بھاری نفری نے جیل کا آپریشن کیا، جو کئی گھنٹے جاری رہا ۔ سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوع چیز برآمد نہیں ہوسکی۔  تاہم رات گئے آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا ۔