مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع

361

لاہور کی بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

لاہور کی بینک عدالت میں مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف 24ارب کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

مونس الٰہی اور دیگر ملزمان ضمانت میں توسیع کے لئے پیش ہوئے، دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور کیس کا 47فیصد ریکارڈ آچکا ہے، ہم واچرزدیکھ رہے ہیں، تفتیش مکمل کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔

ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت کو غیر معینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے، اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل ہونی چاہیے، ملزمان کے وکیل تیاری کرکے آئیں۔بعد ازاں عدالت نے مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14جولائی تک توسیع کردی ہے۔