کورونا:متحدہ کا  بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

281

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التوا کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ نے انتخابات کے التوا کی بنیاد کوویڈ کے پھیلا کو بنایا ہے، سینیٹر نسرین جلیل نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیاں بھی درست نہیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کورونا بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لیے مفاد عامہ میں انتخابات ملتوی کیے جائیں اور التوا کے عرصے میں حلقہ بندیاں قانون کے مطابق کی جائیں۔