سندھ حکومت کا بڑھتے کورونا کیسز پر سخت فیصلوں کا عندیہ

577
corona cases increasing sindh

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناکیسز میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے جسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر کچھ سخت فیصلے لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

جمعہ کو کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 17 جون کو صوبے میں صرف 38 کیسز تھے جن کا تشخیصی تناسب 3.6 فیصد تھا اور اگلے روز 18 جون کو کیسز کی تعداد بڑھ کر 122 ہوگئی۔ اس میں 30 جون تک رپورٹ ہونے والے کیسز 377، 531 اور 465 سے بڑھتے چلے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صورتحال خطرناک نہیں مگر تشویشناک ضرور ہے، ہمیں بڑے پیمانے پر آگاہی کے ذریعے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے اعداد  شمار کے مطابق کراچی میں 30 جون کو سب سے زیادہ 19.76 فیصد کیسز، 29 جون کو 19.09 ، 28 جون کو 19.24 ، 27 جون کو 9.21 ، 26 جون کو 22.65 ، 25 جون کو 21.71 اور 24 جون کو 19.65 فیصد کیسز کا تناسب ہے۔