بھارت: تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک، 55 لاپتا

193
killed in accident

منی پور : بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ 55 لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں ریلوے لائنوں کی تعمیر جاری تھی۔

 حکام کے مطابق متاثرہ مقام پر کم از کم 81 افراد موجود تھے۔ریلوے کی تعمیراتی سائٹ پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد، جہاں کارکنان صبح سویرے ایک عارضی کیمپ میں سو رہے تھے، ریسکیو حکام 19 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

فوج کے ہیلی کاپٹر لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔