سودی نظام پر لائحہ عمل کیلیے ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی اجلاس آج طلب

244
stakeholders

لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی ایما پر اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اور سودی نظام کے تحفظ کے لیے پٹیشن کی صورتِ حال پر لائحہ عمل بنانے کے لیے آج 30 جون کو اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی بدنیتی، اسلام بے زاری اور عالمی استعماری مالیاتی اداروں کی غلامی قوم پر مسلط کرنا قابلِ قبول نہیں۔ ناکام اور تباہ کن معاشی اقدامات سے عوام حکومت کے خلاف پہلے ہی بغاوت پر آمادہ ہیں۔ اللہ کے خلاف جنگ، سودی نظام کو حکومتی تحفظ بڑے گھاٹے کا سودا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دباؤ  اور خوف سے باہر آئیں اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر لائحہ عمل کے لیے قومی ٹاسک فورس بنائیں-انہوں نے مطالبہ کیا کہ  اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کی اپیلیں واپس لینے کا حکم جاری کیا جائے-