شامی خانہ جنگی میں 3 لاکھ سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ 

398
civilians killed

نیو یارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق دس سالہ شامی خانہ جنگی میں کم از کم تین لاکھ چھ ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ لگائے گئے اندازوں سے زیادہ بنتی ہے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق خانہ جنگی کے دس برسوں میں یومیہ 80 سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ شامی خانہ جنگی میں مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ان میں عام شہریوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار بنتی ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اس تازہ رپورٹ میں تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں یا عسکریت پسندوں کی تعداد شامل نہیں ہے۔