پیپلز بس سروس کے تحت چلائی جانے والی نئی بسسز بغیر نمبر پلیٹ منزل کی جانب روانہ ہوئیں

500

کراچی:پیپلز بس سروس کے تحت چلائی جانے والی ٹاور تا ماڈل کالونی ائیر کنڈیشنڈ ہائبرڈ بسسز کا افتتاح پیر 27جون کو چیئرمین پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا اور انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام ، وزیر محنت سعید غنی و دیگر کے ہمراہ بس میں سفر بھی کیا،تا ہم خاص بات یہ تھی کہ بس پر رجسٹریشن نمبر نہیں تھا بغیر نمبر پلیٹ کے بسسز چلائی گئیں،جبکہ وزیر اعلی دعوی کرتے ہیں کہ کوئی بھی گاڑی بغیر رجسٹریشن نمبر کے روڈ پر نہیں آسکتی لیکن جو بسسز چلائی گئیں ان پر نمبر پلیٹ نہیں تھی ۔واضح رہے کہ بس کا کرایہ 25 روپے سے 50 روپے تک رکھا گیا ہے ، ریڈ لائن بس سروس کا 29 کلومیٹر سے زائد کا روٹ ہے ، شہرمیں سات روٹس پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔