ایم کیو ایم دھاندلی کی وجہ سے ہاری، ووٹر مایوس ہوگیا، فاروق ستار

307
MQM loser

کراچی: ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجروں میں یونٹی یکجہتی قائم کرنا ہوگی، اس کے سوا اب کوئی راستہ نہیں۔ ایم کیوایم دھاندلی کے وجہ سے ہاری،ایم کیوایم کا ووٹر مایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم دھاندلی کی وجہ سے ہاری، ایم کیوایم کا ووٹرمایوس ہوکر گھر پر بیٹھ گیا ہے یا پھر دیگر جماعتوں کو ووٹ کررہا ہے۔

فاروق ستار  کا کہنا تھا کہ مہاجروں میں یونٹی یکجہتی قائم کرنی ہوگی اس کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے۔ دو سال سے کوشش کررہا ہوں کہ خالد مقبول سے ایک میٹنگ ہوجائے، اس میٹنگ میں بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت ہوجاتی۔

ان کا کہنا تھاکہ لانڈھی میں2018میں60ہزار ووٹ پڑے، اب ووٹ83فیصد اڑ گیا، این اے240میں حیران کن نتائج سامنے آئے اور بہت کم ٹرن آﺅٹ رہا۔ بلدیاتی الیکشن میں اندرون سندھ میں تشدد ہوئے، پولنگ اسٹیشنز سے ڈبے اٹھا کر لے گئے۔ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، اب لوگوں کو یقین دلانا ہے آئندہ یہ غلطی نہیں کریں گے، کسی بھی فورم پر بیٹھنے کے لئے تیار ہوں۔مہاجروں کے اتحاد اور اس تنظیم کو بحران سے کیسے نکالنا ہے، خالدمقبول سے کہتا ہوں کہ ایک میٹنگ میرے ساتھ کرلیں، کراچی کی4کروڑ کے قریب آبادی کومطمئن نہیں کرسکے۔