الخدمت کا 10 روزہ” فارمیسی سمر انٹرن شپ “پروگرام ختم، اسنا دتقسیم

404

کراچی: الخدمت کے تحت جاری 10روزہ فارمیسی سمر انٹرن شپ پروگرام 2022 اختتام پذیر ہوگیا۔ انٹرن شپ پروگرام میں جناح یونیورسٹی کی طالبات نے شرکت کی۔

انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات میں اسنا د تقسیم کی گئیں۔ اختتامی نشست کی صدارت ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی نے کی۔ اس موقع پرسینئر منیجر ہومن ریسورس ڈپارٹمنٹ حبیب الرحمن،منیجر فارمیسی سروسز کاشف شمیم ویگر ذمہ داران موجود تھے۔

 انٹرن شپ پروگرام کا بنیادی مقصد فارمیسی کے طلباءکو بااختیار بنانے،اسپتال ، کمیونٹی فارمیسیز سے متعلق علم اورمعلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ الخدمت انٹرن شپ پروگرام میں شریک طالبات کو معروف فارما سیوٹیکل انڈسٹری Pharm Evo ’ ’فارم ایوو ‘ ‘ کا دورہ کروایا گیا۔

 جس میں طالبات کو آگاہی دی گئی کہ فارمیسی کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانے کی کتنی گنجائش ہے اوراس شعبے میں کس طرح مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 انٹرن شپ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایگز یکٹو ڈائریکٹرالخدمت راشد قریشی نے کہا کہ نئی نسل کے پاس سیکھنے اور آگے بڑھنے کےے مو اقع موجود ہیں۔ الخدمت جہاں خدمت کے دیگر کام کر رہی ہے، وہاں صحت کے شعبے میں انٹرن شپ پروگرامز کا اہتمام کر کے طلبہ وطالبات کی صلاحیتو ں کو بڑھانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔