سری لنکا: بیرون ملک کام کیلیے خواتین کی کم از کم عمر21سال مقرر

383

کولمبو: معاشی بد حالی سے دوچار ملک سری لنکا نے خواتین کے لیے بیرون ملک کام کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بد حالی سے دو چار سری لنکا میں اب خواتین کے بیرون ملک جاکر کام کرنے کی عمر21 برس طے کر دی گئی ہے جو پہلے 23 سال سے زائد طے تھی۔

یہ فیصلہ معیشت کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے ڈالرز سری لنکا کی گرتی ہوئی معاشی حالت کو سہارا دے سکیں۔

ترجمان بندولا گناوردانہ نے کہا کہ وزرا کی کابینہ نے غیر ملکی روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت کے پیش نظر تمام بیرونی ممالک میں کام کرنے والی خواتین کے لیے کم از کم عمر 21 سال کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔