ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

342

اسلام آباد: ذوالحج کا چاند دےکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس  بدھ 29جون کو کراچی میں مولانا  محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہو گا۔

جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہو نگے۔

 پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہےڈ کوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔