انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکرکلین سویپ کردیا 

415

لیڈز : انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا ، انگلینڈ نے 296 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 86 اور جونی بریسٹو71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسرے اننگز میں سوتی اور بریسول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پیر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین تیسرے روز کے آخری روز انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو انگلینڈ نے مزید ایک وکٹ گنوانے کے بعد 296 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے جیو روٹ 86 اور جونی بریسٹو71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم انپی پہلی اننگز میں 329 جب کہ دوسری اننگز میں 326 رنز بنا سکی تھی جب کہ

انگلینڈ نے اپنی اننگز میں 360 رنز بنائے تھے ۔انگلینڈ کے جیک لیچ کو مین آف دی میچ اور جوئے روٹ کا سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی مہمان ٹیم کو5وکٹوں سے شکست دی تھی۔