حکومت معیشت بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گی، احسن اقبال

335

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالنے اور دیوالیہ پن سے بچانے کےلئے حکومت سنبھالی ، مکمل یقین ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی و استحکام میں کامیاب ہو جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں عوام اور ماہرین کی رائے کے ساتھ ملکی ترقی چاہتی ہے، رواں سال حکومت سنبھالی تو ترقیاتی بجٹ آدھا رہ چکا تھا، ہم نے ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالنے اور دیوالیہ پن سے بچانے کےلئے حکومت سنبھالی۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی و استحکام میں کامیاب ہو جائیں گے، موجودہ صورتحال میں روس، یوکرائن جنگ عالمی سطح پر اشیاءکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، حکومت اس پر قابو پانے کےلئے جدید تقاضوں پر کام کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی ترقی جو ناہمواریاں ہیں ان کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، انفارمیشن یاملک کےلئے کامیاب کرنا ہے اور عوام کی رہنمائی سے آگے بڑھانا ہے، حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں عوام اور ماہرین کی رائے کے ساتھ ملکی ترقی چاہتی ہے۔