وزارت عظمیٰ سے جانے کے بعد عمران خان نے رابطہ ختم کردیا، رمیز راجا

385

لاہور: چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کے اب عمران خان کے ساتھ روابط نہیں ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے وزارت اعظمٰی جانے کے بعد ان سے رابطہ ختم کردیا ہے۔

رمیز راجا نے مزید بتایا کہ میں نے نہیں بلکہ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کیا ہے۔ جیسے ہی وہ گئے میرا رابطہ آف ہوگیا۔انہوں نے کردیا۔جب رمیز راجا سے پوچھا گیا کہ کیا بلاک کردیا تو چئیرمین پی سی بی نے اثبات میں سرہلایا اورمسکرا دیے۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے  پیٹرن انچیف ہیں، اپنے پراجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کے لیے ملاقات کا وقت طلب کیا ہے ۔

واضح رہے کہ رمیز راجا عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے اورانہیں عمران خان ہی نے پی سی بی کا چئیرمین مقررکیا تھا تاہم رمیز راجا شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی بطورچئیرمین پی سی بی فرائض انجام دے رہے ہیں۔