شمالی وزیرستان: ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، تعداد 11 ہوگئی

361
North Waziristan

اسلام آباد: پولیو کیسز کی تعداد بھی برھنے لگی، 8 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ،رواں برس پولیو کے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے،میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے،متاثرہ بچے کا تعلق شمالی وزیرستان، میر علی یونین کونسل 7 سے ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں،میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 11 ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وائرس کو محدود رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، پولیو کے خاتمہ کے لئے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے، تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطروں کو یقینی بنائیں-

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر پولیو وائرس سے بچا یا جا سکتا ہے، معاشرے کے ہر طبقے اور افراد کو پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر صحت نے اپیل کی ہے کہ سول سوسائٹی، میڈیا، علما کرام پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔