بھارت کے سر پہ جنگی جنون سوار، میزائل کا تجربہ کر ڈالا

356
missile test

نئی دلی: بھارت میںمودی کی فسطائی حکومت نے اپنا جنگی جنون اور خطے میں بالادستی کے عزائم جاری رکھتے ہوئے کم فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ مطابق یہ تجربہ بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)اور بحریہ نے مشترکہ طورپر اڑیسہ کی چندی پور ٹیسٹ رینج سے کیا ہے ۔

جمعہ کو چندی پور ٹیسٹ رینج سے بحریہ کے ایک جنگی جہاز کے ذریعے کئے گئے ورٹیکل لانچ میزائل کے تجربے میں زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنایاگیا۔ڈی آر ڈی او اور بحریہ کے اہلکار میزائل کے تجربے کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  کاکہنا تھا کہ میزائل کے تجربے سے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے بحری جنگی جہازوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔