عمران خان منحرف ارکان کیخلاف خود میدان میں نکلیں گے

309

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں منحرف ارکان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان متحرک ہو گئے اور پی ٹی آئی قیادت نے ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب ضمنی الیکشن مہم کیلئے منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اتوار کو لاہور کے 4 حلقوں میں کا دورہ کریں گے اور دورے کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

دوسری طرف ضمنی انتخابات کے لیے پنجاب کی پارٹی قیادت بھی متحرک ہو گئی ہے اور لوٹوں کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے مقامی عہدیداروں ،یوسی ناظمین اور امیدواروں کو بھرپور کمپین کی ہدایت کردی ہے۔