عازمین حج کی رہنمائی کیلیے ہیلپ لائن قائم

357

مکہ مکرمہ: عازمین حج کی رہنمائی کیلئے فری حج ہیلپ لائن قائم کردی گئی جس کے اعداد وشمار مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری کردیے گئے ہیں۔

 عازمین حج کی رہنمائی کے لیے فری حج ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے اور اس کے اعداد وشمار مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق ہیلپ لائن پر رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلئے 124کالز،6تجاویز اور راستہ بھولنے والوں کیلیے82 کالز ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اب تک 28 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں سے مدینہ منورہ سے 16 ہزار سے زائد عازمین حج کو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا ہے جب کہ 11 ہزار سے زائد عازمین حج جدہ ایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج دو پروازوں کے ذریعے مزید 400 عازمین حج جدہ ایئرپورٹ پہنچیں گے جب کہ نجی حج اسکیم کے تحت 8 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ شعبہ مانیٹرنگ نے 802 نجی حج کمپنیوں میں سے 22 کی مانیٹرنگ مکمل کرلی ہے۔