سابق ایم ڈی پی ایس او اور جنرل منیجر کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

364

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق ایم ڈی اور جنرل منیجر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔

پی اے سی کے اجلاس میں پی ایس او کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی سے متعلق 56 ارب روپے کے خلاف ضابطہ معاہدوں پر بحث ہوئی۔  اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ نعیم یحییٰ میر سابق ایم ڈی پی ایس او، سینئر جنرل منیجر ذوالفقار جعفری نے خلاف ضابطہ معاہدے کیے۔

دوران اجلاس چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ہدایت کی کہ جن لوگوں نے خلاف ضابطہ معاہدے کیےاور ملک سے باہر بھاگ گئے، ان کے ریڈ وارنٹ کیے جائیں۔ جو لوگ دہری شہریت رکھتے ہیں، وہ کرپشن کرکے بھاگ جاتے ہیں۔  ایسے لوگوں کے خلاف اسی وجہ سے کارروائی بھی نہیں ہوتی کہ بعض سیاسی لوگوں کو بھی اس طرح کے لوگوں سے فنڈنگ ملتی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ان کی جائدادوں کی تفصیلات لاکر اثاثے چیک کرکے نیب کو فراہم کیے جائیں-