عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست، لواحقین اورپولیس کونوٹس جاری

550

کراچی:عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر عدالت نے لواحقین اور پولیس کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او بریگیڈ سے 18 جون کو جواب طلب کرلیاہے۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔

عدالت نے عامرلیاقت کے لواحقین اورپولیس کونوٹس جاری کردیئے اور ایس ایچ او بریگیڈ سے بھی 18 جون کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ عامرلیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب داخل کریں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے ورثا سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کرلیا۔۔

درخواست گزار عبدالاحد کے وکیل ارسلان راجہ نے موقف اختیار کیا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے اور معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان تھے۔وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعامر لیاقت معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں اور شبہ ہے کہ

عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے اور ان کے پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے دائردرخواست پرورثا کو بذریعہ پولیس نوٹسزجاری کردیئے۔