جعلی سرٹیفکیٹ پر اربوں روپے کے طبی آلات کلیئرکرائے جانے کا انکشاف

536
fake certificates

لاہور:پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ پراربوں روپے کے طبی آلات کلیئرکرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر کسٹم غربی سید فیصل بخاری نے پریس کانفر نس میں بتایا کہ ملتان کے سرکاری اسپتال کے نام پر اربوں روپے کے طبی آلات کلیئر ہونے کا پتا چلا  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منظم گروہ 5 سال سے ملتان کڈنی انسٹی ٹیوٹ کے نام پر اربوں روپے کے طبی آلات کلیئر کراتا رہا اور گروہ نے پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ سے اربوں روپے کا مال کلیئر کرایا،

ان کا کہنا تھاکہ کسٹمز نے اسپتال کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ اسد اقبال شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم نے بتایا کہ اسپتال کے نام پر طبی آلات کے 126 کنسائمنٹس کلیئر کرائے گئے، کسٹمز نے اندرونی سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔