ٹیلی کام انڈسٹری کا سب سے معیاری اور سستا ترین ہائبرڈ پیکج متعارف 

1138

کوئٹہ: پاکستان کے نمبر 1 وائس و ڈیٹا نیٹ ورک، یوفون 4G اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے ‘سب سے بڑی آفر’ کے نام سے ٹیلی کام انڈسٹری کا سب سے معیاری اور سستا ترین ہائبرڈ پیکج متعارف کرادیا ہے۔

اس آفر کی بدولت صارفین اعلیٰ معیار کے وائس اور ڈیٹا کے ذریعے زیادہ دیر تک رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے کام، تعلیم اور دیگر سرگرمیاں بھی باسہولیت طریقے سے جاری رکھ سکیں گے۔ یوفون 4G کے حالیہ پیکج ‘سب سے بڑی آفر’ کا مقصد صارفین کو ایک بہترین اور باسہولت ٹیلی کام تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ آفر انڈسٹری میں سب سے زیادہ ڈیٹا سب سے کم نرخوں میں فراہم کرتی ہے تاکہ ہر صارف کو معیاری وائس اور ڈیٹا خدمات تک رسائی مل سکے۔

یوفون 4G کی ‘سب سے بڑی آفر’ سے صارفین 299 روپے کے لوڈ پرپورے ہفتے کے لئے یوفون اور پی ٹی سی ایل پر مفت کالز کے علاوہ 40GB ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بڑے ڈیٹا والیوم کے ذریعے صارفین اپنی سوشل میڈیا، تفریح، گیمنگ، تعلیم، کام اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مفت وائس کالز بھی کرسکیں گے۔ یوفون 4G نے اپنے صارفین کے وائس اور ڈیٹا کی بدلتی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے نیٹ ورک اور خدمات میں مسلسل بہتری اور جدت لانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔

4G اسپیکٹرم کے حصول کے بعد کمپنی نے ڈیٹا کے شعبے میں قابل ذکر پیش رفت کی جبکہ اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔ کمپنی نے معیاری اور جدید خدمات پر مسلسل توجہ دی جس کے نتیجے میں کمپنی کے لیے صارفین کی پسندیدگی بڑھ رہی ہے۔ پی ٹی اے کی حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی کے ڈیٹا صارفین کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور اسکے نیٹ ورک میں نئے صارفین کی تعداد بڑھی ہے۔ اسی طرح، حال ہی میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی موبائل نیٹ ورکس بینچ مارک رپورٹ 2022 میں تصدیق کی کہ یوفون 4G اعلیٰ معیار کا وائس اور ڈیٹا فراہم کرنے والا بہترین ادارہ ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے تمام وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، بشمول بڑے موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹیلی کام خدمات کے معیار کے تعین کے لئے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے نیٹ ورکس کی منظم انداز سے آزمائش اور جانچ پڑتال کی گئی۔ سروے کے نتائج سے یوفون کے اپنے صارفین کو مسلسل اعلیٰ ترین معیار کی کنکٹویٹی فراہم کرنے کے عزم کی توثیق ہوتی ہے۔ یوفون 4G کے حالیہ اقدامات سے ملک میں ڈیجیٹل خدمات تک سب کورسائی دینے کے کمپنی کے دیرینہ عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

کمپنی اسی عزم کے تحت معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ڈیجیٹل دائرہ کارمیں لانے اور بالخصوص خواتین صارفین کی تعداد میں اضافے پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ معاشرہ اجتماعی طور پر تیزرفتار انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکے۔ یوفون 4G کی کاوشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسکے کاروباری فلسفے میں صارفین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے جس کی تصدیق کمپنی کے معروف نعرے ‘تم ہی تو ہوا سے ہوتی ہے۔