پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

346

لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی)کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ جبکہ ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔

سیکرٹری خرانہ پنجاب، سیکرٹری صحت پنجاب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ پنجاب،ڈاکٹر امجد ثاقب، مجیب الرحمان شامی، مصطفی رمدے ایڈووکیٹ، معصومہ سعید ، عارف سعید اور بیگم یاور علی کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقررکیا گیا۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر کو ادارے کو چلانے کے لئے وہی اختیارات دیئے گئے ہیں جو ادارے کی بنیاد رکھنے کے وقت انہیں دیئے گئے تھے۔

ڈاکٹر سعید اختر انہیں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اداے کو چلائیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔