وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر اشتہارات کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

385

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دوروں پرعوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں پرعوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف درخواست کی سماعت کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماعلی نوازاعوان نے عوامی پیسے کیاستعمال کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعظم شہباشریف کے دورہ ترکی پر پبلک فنڈز سے میڈیا کو اشتہارات دیئے گئے اور غیرملکی دوروں پربذریعہ اشتہارات تشہیر کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا غیرملکی دوروں کے اشتہارات پر عوامی پیسہ خرچ کرنا غلط ہے اور وزیراعظم یا سرکاری افسر کی تصاویر والے اشتہارات کا پیسہ انہی سے لیا جائے۔

درخواست میں وزیراعظم،وزارت خزانہ،وزارت اطلاعات اور پی آئی او کو فریق بنایا گیا ہے۔