بھارتی وزیر خارجہ کی یورپی ممالک پر شدید تنقید

398

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یورپی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اس سوچ سے باہر نکلنا ہوگا کہ یورپ کا مسئلہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یورپی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین کو اس مائنڈ سیٹ سے نکلنا ہوگا کہ یورپ کا مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ دنیا کے مسائل سے یورپ کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

سلواکیہ میں گلوب سیک 2020 کے فورم میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی محض اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ اس کی پالیسی کچھ دیگر ممالک کے موافق نہ ہو۔بھارتی وزیر خارجہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان چین کے ساتھ اپنی صورتحال میں عالمی برادری سے مدد کی امید کرتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ خیال کہ ہندوستان کسی کی مدد کرتا ہے تو بدلے میں وہ دوسرے سے مدد بھی لے گا کیونکہ اگر ہندوستان ایک جدوجہد کی صورتحال میں ہے تو اس سے دوسرے سے مدد ملے گی مگر دنیا اس طرح سے کام نہیں کرتی ہے۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری بہت ساری پریشانیوں کا یوکرین اور روس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ اس جنگ کی شروعات کے کافی پہلے سے ہی ہیں۔کیا ہندوستان روس سے تیل خرید کر یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کی فنڈنگ نہیں کر رہا؟ اس سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا مگر کیا روسی گیس خریدنا جنگ کے لیے فنڈنگ جیسا نہیں ہے؟ یورپ جانے والی روسی گیس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟