آسٹریلیا کے ساحل پر دنیا کا سب سے بڑا پودا دریافت 

665

کینبرا: آسٹریلوی محققین نے ملک کے مغربی ساحل پر دنیا کا سب سے بڑا پودا دریافت کیا ہے۔  بدھ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق میں جنوبی آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا (یو ڈبلیو اے)کے محققین نے مغربی آسٹریلیا کے شارک بے میں 180 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی سمندری گھاس دریافت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

محققین نے جینیاتی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے شارک بے میں سمندری گھاس کے میدانوں کے تنوع کو سمجھنے کی کوشش کی اور یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یہ پوسیڈونیا آسٹرالیس قسم کا ایک وسیع پوداہے۔ محققین کا اندازہ ہے کہ یہ کم از کم 4ہزار500سال پرانا ہے۔فلنڈرز یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات اور اس تحقیق کے شریک مصنف مارٹن بریڈ کا کہنا ہے  کہ ٹیم حیران تھی کہ  یہ پودا کیسے اپنی نشوونما کو جاری رکھے ہوئے ہے۔