ابوظبی دنیا میں سب سے منظم ٹریفک والا دارالحکومت قرار

286

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے بڑے شہروں میں ٹریفک اور دیگر حالات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹام ٹام نے ابوظبی کو سب سے کم ٹریفک والا دارالحکومت ہونے کا اعزاز دے دیا۔ اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق یہ درجہ بندی دنیا کے 57 ممالک کے 416 شہروں کا ٹریفک ڈیٹا جمع کر کے کی جاتی ہے۔ اس ڈیٹا میں رش کے اوقات سمیت دن کے دیگر مواقع پر ٹریفک کی روانی اوردیگر مضمرات کو پرکھا جاتا ہے۔ ویب سائٹ کی جانب سے اس تجزیے میں ٹریفک سگنلوں کی تعداد اور ان کی مدد سے ٹریفک کی روانی کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔