پاکستان بزنس گروپ کے زیراہتمام ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ

255

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس گروپ (PBG ) نے Enablers آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایک کامیاب میگا ایونٹ پہلی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ آن لائن کاروبار کیسے شروع کریں کا انعقاد کیا۔ ہیڈ آف Enablersکراچی سید علی قاسم نے اپنی ٹیم کے ساتھ ورکشاپ میں بطور اسپیکر شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز حنیف گوہر تھے۔ تقریب کے شرکاء نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز حنیف گوہر نے پاکستان بزنس گروپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور نوجوان اسٹارٹ اپس کے لیے بزنس شروع کرنے کے لیے 10کروڑ کا فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ چیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان نے تقریب میں شرکت پر پاکستان بزنس گروپ کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے ممبران مستقبل کے تمام پروگراموں میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین فراز الرحمان نے مہمان خصوصی حنیف گوہر کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور انہیں پی بی جی کی پن بھی لگائی جبکہ Enablersکی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔