پیٹرول قیمتوں میں مزید 30 روپے اضافہ متوقع ہے‘ مصطفیٰ کھوکھر

229

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ آئی ایم ایف کیے گئے اضافے سے مطمئن نہیں، سخت بجٹ بھی دینا پڑے گا۔پی پی رہنما نے کہاکہ سوال تو یہ ہے کہ عمران خان کی ناکامیوں اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟۔