عمران خان دھرنے کے مقاصد بتائیں ، احسن اقبال کی پریس کانفرنس

252

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو پیسے دینے والے اپنا ایجنڈا بھی پورا کراتے ہیں، جیسے ہی مقصد پورا ہوا، عمران خان آرام سے گھر جا کر بیٹھ گئے، فارن فنڈنگ کیس کا حساب نہیں دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز سلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 مئی کا دن ختم ہوا توعمران خان اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بنی گالہ چلے گئے، عمران خان نے 25 مئی کا دن ہی دھرنے کیلئے کیوں چنا؟ دھرنے کی کال سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے؟ قوم پوچھنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھارت 25مئی کو یاسین ملک کے خلاف فیصلہ سنانے جا رہا تھا، بھارت کا ظالمانہ قدم میڈیا پر ہائی لائٹ ہونا چاہئے تھا لیکن کل اسلام آباد میں عمران خان نے فسادی سیاست کی، صاف راستہ تو پاکستان میں کسی حکومت کو نہیں ملا۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج عمران خان یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے چار سال میں کیا کیا؟ چار سالوں میں سوائے رونے کے، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔