عالمی برادری یاسین ملک کی جان بچانے کیلیے کردار اداکرے‘حنید لاکھانی

306

کراچی (پ ر) معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے اپنے ایک بیان میںکہاہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے کی عدالت این آئی اے کی جانب سے غیرقانونی طور پر نظر بند اور جھوٹے مقدمات پر سزا سنائے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور اسلامی تعاون کی تنظیم غیرقانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی زندگی بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے یاسین ملک کووکیل تک رسائی نہ دینا غیرقانونی اور قابل مذمت عمل ہے دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ کسی بھی شخص کو اس کے وکیل تک رسائی نہ د ی جائے، حنید لاکھانی نے کہا کہ یسین ملک کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ چلایا جارہا ہے جو بنیادی طور پر کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کمزورکرنے کی ایک سازش ہے لیکن بھارت یہ نہیںجانتا کہ وہ کچھ بھی کر لے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا ۔