سٹی پراپرٹی ایکسپو 29تا27مئی کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی

382
کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر پراپرٹی ایکسپوکے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں سٹی پراپرٹی ایکسپو2022 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپو عوام کو کم لاگت گھروں کے حصول میں بہترین کردار ادا کرے گی،ایکسپو میں اپارٹمنٹ صرف 16 لاکھ اور بنگلے صرف 27 لاکھ میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں مڈل اور لوئر کلاس عوام کے لیے گھروں کا حصول دشوار سے دشوار تر ہوتا جارہاہے،غریب اور کم آمدنی والے حضرات کے رہائش کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سٹی پراپرٹی ایکسپو 29,28,27مئی 2022 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جارہی ہے،جہاں انتہائی سستے رہائشی یونٹس عوام کو مہاکئے جارہے ہیں، کراچی کے تاریخ میں پہلی بار بالکل تیار اپارٹمنٹس سو فیصد کریڈٹ پر کمانڈر انکلیوں میں فراہم کئے جارہے ہیں