آپکا وہ حال کروں گا نسلیں یاد کریں گی، علی امین گنڈاپور کی رانا ثنااللہ کو وارننگ

324

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو وارننگ دے دی۔علی امین گنڈا پور کا رانا ثنا اللہ کو کہنا تھاکہ اگر عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم نے فیصل آباد بھی دیکھا ہوا ہے اورآپ کا گھر بھی دیکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی اوقات اور حیثیت میں رہیں، آپ کا وہ حال کروں گا کہ آپ کی نسلیں یاد کریں گی۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔