ڈیری فارمز نےدودھ  مہنگا کرنے کی تیاری کرلی، حکومت بے بس 

390

کراچی:ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نےد ودھ کی قیمت میں 10روپے اضافے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26مئی سے دودھ کی قیمت 160روپے فی لیٹر ہوگی۔

 میڈیا رپوٹس کے مطابق ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نےد ودھ کی قیمت میں 10روپے اضافے کااعلان کیا ہے، شہر بھر میں دودھ 160روپے لیٹر فروخت کیا جائےگا، دہی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب عوام نے دودھ کی قیمت میں 10روپے کااضافے کا سن کر حکومتی نااہلی کو لعن طعن کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے آئے روز کسی نہ کسی چیز پر قیمت بڑھا دیتی ہے، دودھ مافیا حکومتی قیمت پر فروخت کرنے کے بجائے شہر میں 150روپے کلو دودھ فروخت کررہی ہے۔

مہنگائی سے ستائی عوام کا کہنا تھا کہ حکومت دودھ مافیا کے آگے بے بس نظر آتی ہے، شہر میں 120روپے کلو سرکاری دودھ مقررہونے کے بعد بھی لوگ 150روپے کلو دودھ خرید رہی ہے،  حکومت دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کے بجائے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

عوام نے شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دودھ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری قیمت پر دودھ فرخت کرنے کا پابندکیا جائے۔