شبنم ظفر سماجی خدمات پر2025تک کے لیے عالمی تنظیموں کی سفیرمقرر

280

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن فائونڈیشن ورلڈ نے ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدراورخیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر شبنم ظفر کو سماجی خدمات اورخواتین کے لیے موثر آواز بلند کرنے پر2022 سے2025تک کے لیے عالمی تنظیموں کا سفیرمقرر کردیا ہے۔شبنم ظفر کو مسلسل دوسری بار رائٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن فائو نڈیشن ورلڈ کا سفیر نامزد کیا گیا۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فائو نڈیشن ورلڈکے چیئرمین جاوید احمد ملک اور سیکرٹری جنرل راحیل خان ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فائونڈیشن ورلڈ (او پی ایس) نے شبنم ظفر کو ایمبیسیڈر ایٹ لارج آئی وی ڈبلیو ایف ، ایچ آئی آر ایف ڈبلیو اور او پی ایس کی توثیق کی منظوری دے دی ہے اور IRAWA سپریم کونسل نے شبنم ظفر کی2025تک کے لیے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شبنم ظفر نے اس ضمن میں کہا کہ یہ نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کے لیے بھی بڑا اعزاز ہے۔