پاکستان اسٹاک: 100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا

298

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پیر سے شروع ہونیوالے پالیسی مذاکرات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 150 بیسس پوائنٹس (ڈیڑھ فیصد) بڑھا کر 13.75 فیصدکرنے کے فیصلے اور آنیوالے دنو ں میں معاشی صورتحال ابتر ہونے کیساتھ مہنگائی میں مزید اضافے کے خدشات پر سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نہ صرف نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ روک دیا بلکہ منافع کی خاطر بڑے پیمانے پر فروخت نے اسٹاک مارکیٹ کو مندی سے دوچار کردیا ۔پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا ور 42400پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔