بلوچستان کے جنگلات میں آگ بجھانے کا آپریشن تیز، ایمرجنسی نافذ 

321

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے لیے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے 21 مئی کو لاہور میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں.رپورٹ میں بتاےا گےا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے وزیرِ اعظم کی ہدایات پر وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

کمشنر ژوب نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ہے جبکہ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کی طرف سے آپریشن کی نگرانی کیلیے کنٹرول روم قائم کر دیا گےا ہے ۔چیف سیکٹری بلوچستان، سیکرٹری جنگلات اور ڈی جی ، پی ڈی ایم اے نے آپریشن کی نگرانی کیلئے آگ کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔ شیرگالی، زرگون زوار، تورگھر اور تکئی میں محکمہ جنگلات کی طرف سے 300 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں. آپریشن کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے نمائندہِ خصوصی وفاقی وزیرِ ہاوسنگ مولانا عبدالواسع کی ژوب میں اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیرِ اعلی بلوچستان، وفاقی و صوبائی اداروں کے عہدیداران، کمانڈر 12 کور شامل تھے۔

ضلع شیرانی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر سیکرٹری جنگلات و جنگی حیات بلوچستان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کو قائم کر دی گئی. اسکے علاقے “ویلیج اور ایریا فائر کنٹرول کمیٹیوں” کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گے۔ آگ سے بچا واور مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی طرف سے ریسکیو گاڑیاں اور فائر فائٹنگ کا سامان فراہم کر دیا گیا.اسکے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم ا ے کی طرف سے بھی آگ بجھانے کیلئے سامان فراہم کیا جا رہا ہے پاک فوج کی طرف سے دو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آرمی بیس کیمپ قائم کر دیا گیا جو آپریشن میں مدد فراہم کر رہا ہے۔