بی کام ریگولروپرائیوٹ سال اول، دوئم کے سالانہ امتحانات 24 مئی سے شروع ہونگے

367

کراچی: ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر و پرائیوٹ سال اول، دوئم و باہم سالانہ امتحانات 2021 ء24 مئی 2022ء سے شروع ہورہے ہیںجو 11 جون2022 ء تک جاری رہیں گے۔

طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجز میں امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی کام ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانات میںتقریباً 14500 طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔

تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے منعقد ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 بجے سے امتحانات شروع ہوں گے ۔