علی زیدی کا پورے سندھ کو سری نگر بنانے کا اعلان

288

 کراچی:تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدرزیدی نے پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنانے کا اعلان کیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں علی زیدی نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان نے حقیقی آزادی کیلئے پکارا ہے، ہم پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیںگے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور میں مختلف مقامات پر تاریخی عوامی اجتماعات ہونگے۔ان مقامات پر حقیقی آزادی مارچ کی لائیو اسکریننگ ہوگی، مجھے یقین ہے سندھ کے باشعور شہری اس انقلاب کا حصہ بنیں گے۔